گوجرانوالہ، 102دکانیں،پارکنگ پلازہ 13کروڑ روپے سالانہ میں نیلام

گوجرانوالہ، 102دکانیں،پارکنگ پلازہ 13کروڑ روپے سالانہ میں نیلام

  



لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے گوجرانوالہ میں 550دوکانوں اور پارکنگ پلازہ کی نیلامی جاری،گزشتہ روز102دوکانیں اور پارکنگ پلازہ 13کروڑ سالانہ میں نیلام کردی گئیں،حکام کا کہناہے کہ دیگردوکانوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابقہ دور میں 550 دوکانیں چند سو روپے ماہانہ پر دی گئی تھیں جبکہ پارکنگ پلازہ من پسند افراد کو مفت دیا گیا تھا،محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کے بعد سابق میرمیونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہناہے کہ قومی دولت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

گوہر نفیس

مزید : صفحہ آخر