زلفی بخاری کا ریفرنس ختم،اپوزیشن جیلوں میں پڑی ہے،اسفندیار

    زلفی بخاری کا ریفرنس ختم،اپوزیشن جیلوں میں پڑی ہے،اسفندیار

  



پبی(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لال 18 ویں ترمیم کونہیں چھیڑ سکتا اور کسی نے یہ غلطی کی تو ملک میں انارکی پھیل سکتی ہے، ذوالفقاربخاری کا ریفرنس راتوں رات ختم ہو جاتا ہے اور خورشید شاہ جیل میں پڑے ہیں، آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور نواز شریف کی بیٹی مریم نواز عدالتوں میں پیشی پے پیشیاں بھگت رہی ہے اور کپتان کی ہمشیرہ سے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں کیا،سلائی مشین سے اربوں روپے کمایا جاسکتا ہے اگر نہیں تو عمران خان کی بہن حلیمہ کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟ کیا وہ احتساب سے مستثنیٰ ہے یا قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کو کپتان کی ہمشیرہ کے اربوں روپے نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی، مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین، صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور، سابق صوبائی وزیر حاجی ہدایت اللہ خان، سردار حسین بابک، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر جمال خان خٹک اور جنرل سیکرٹری انجنیئر حامد علی خان نے بھی خطاب کیا

اسفندیار

مزید : صفحہ آخر