چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام کیے،مشیرخزانہ

چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام کیے،مشیرخزانہ

  



اسلام آباد(آئی این پی)مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام کیے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کر رہے ہیں۔پیر کو مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام کیے ہیں،ہم سب چاہتے ہیں کہ عوام خوشحال ہو اور معاشی ترقی ہو،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کیلئے آسانیاں وزیراعظم کا وژن ہے۔انہوں نے کہا کہ قرضوں سے نجات اور تجارت میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے،معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی بار اربوں روپے مختص کئے،سٹاک ایکس چینج کے کاروبار میں 50فیصد اضافہ ہوا ہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کر رہے ہیں۔

مشیرخزانہ

مزید : صفحہ آخر