سپرسٹورز ایسوسی ایشن کا کل سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان

سپرسٹورز ایسوسی ایشن کا کل سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان

  



لاہور(جنرل رپورٹر) سپرسٹورز ایسوسی ایشن کے صدرمحمد احمد نواز نے کل سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا ان کا کہنا تھا کہ مہنگی اشیا خرید کر سستے داموں فروخت نہیں کر سکتے۔ سپر سٹورز ایسوسی ایشن کے صدر محمد احمد نواز کا اجلاس میں کہنا تھا کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق دالیں، چینی سبزیاں، پھل، مرچیں اور چاول کل سے فروخت نہیں کرسکتے۔ سپر سٹورز ایسوسی ایشن اپنے سٹوروں سے دالیں،چاول اور چینی اٹھا دیں گے۔سرکار کے مقرر کردہ نرخ ہول سیل میں کہیں دستیاب نہیں۔ حکومت کنٹرولڈ ریٹ پر آٹا، دالیں، چینی اور چاول فراہم کرے۔ ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کر دیں گے۔ اجلاس میں عمران سلیم، صدر احمد نواز، مردان زیدی سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔

ہڑتال

مزید : صفحہ آخر