محکمہ خوراک کے جونیئر کلرک نے سٹور پر سستے داموں آٹے کی 100بوریا ں فروخت کر دیں

محکمہ خوراک کے جونیئر کلرک نے سٹور پر سستے داموں آٹے کی 100بوریا ں فروخت کر ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) کریم پارک میں محکمہ خوراک کا جونیئرکلرک آٹا چوری میں ملوث نکلا۔ ضلعی انتظامیہ کے پوائنٹس پر آٹا بڑے سٹورز کو کم داموں میں چوری کرایا جانے لگا۔محکمہ خوراک کے جونیئر کلرک نے بڑے سٹور پر سستے داموں آٹے کی 100 بوریاں بھجوادیں۔ شہر میں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور شہریوں کو آٹا ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کی مانیٹرنگ دعووں تک محدود رہ گئی ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جو آٹا بچ جاتا ہے ان کو سٹورز پر منتقل کر دیا جاتا ہے۔ جبکہ جو آٹا لوڈ کر کے بھیجا جا رہا تھا اس کا ٹائم تین بجے کے قریب تھا۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ ڈیوٹی ٹائم میں آٹا سٹورز پر سپلائی نہیں کیا جاتا، شام کے وقت ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے کے بعد آٹا چھوٹے بڑے سٹورز پر سپلائی کرنے کے احکامات ہیں۔

جونیئرکلرک

مزید : صفحہ آخر