سرکاری حج سکیم کیلئے مکہ مکرمہ کی عمارتوں کے کرایہ میں اضافہ، پیکیج بڑھنے کا خدشہ
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری حج سکیم 2020ء مکہ مکرمہ کی عمارتوں کے کرایہ میں اضافہ کر دیا گیا اس سال مکہ کے ہوٹل کیلئے 25سو ریال رکھے گئے ہیں جبکہ مدینہ منورہ کے ہوٹل کیلئے 950ریال تجویز کیے گئے ہیں لازمی واجبات اور مکتب کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے حج 2020ء میں 1700ریال رکھے گئے ہیں وزارت کے زرائع کے مطابق مکہ کی عمارتوں کی قیمتوں میں اضافہ سے حج پیکیج پراثر انداز ہو گا۔،گزشتہ سال مکہ،عزیزیہ کے عمارت کیلئے23سو ریال رکھے گئے جنہیں بڑھا کر 25سو ریال کر دیا گیا ہے۔
کرایہ میں اضافہ