کرپشن فری پاکستان کی پالیسی پر عمل پیرا، بد عنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم: چیئر مین نیب

کرپشن فری پاکستان کی پالیسی پر عمل پیرا، بد عنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے ...

  



اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب افسران کو بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کی کرپشن فری پاکستان پر ایمان کی پالیسی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے، نیب افسران بدعنوانی کے خلاف جنگ کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ نے آئین ساز اسمبلی سے اپنے خطاب میں بدعنوانی اور اقرباء پروری کو بڑی برائیاں قرار دیا، یہ حقیقت میں زہر ہے، ہمیں اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کو مؤثر اور مربوط طریقہ سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے قائم کیا گیا تھا، نیب افسران بدعنوانی کیخلاف جنگ کو فرض سمجھ کر لڑرہے ہیں،یہی پس منظر ہے جس کے باعث نیب قوم کو بدعنوانی سے بچانے کیلئے اپنے مشن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے۔

چیئرمین نیب

مزید : صفحہ آخر