پارلیمنٹ ہاؤس کی لفٹ میں متعدد صحافی، عملہ پھنس گئے

پارلیمنٹ ہاؤس کی لفٹ میں متعدد صحافی، عملہ پھنس گئے

  



اسلام آباد(آن لائن)پارلیمنٹ ہاؤس کی لفٹ میں متعدد صحافی و عملہ پھنس گئے،لفٹ آپریٹر ز نے کافی دیر محنت کے بعد متعدد افراد کو آزاد کروا کر بے ہوش ہونے سے بچا لیا۔گزشتہ روز دلچسپ صورتحال اس وقت پیش آئی جب سینٹ اجلاس ختم ہوا تو لفٹ نمبر پانچ پر چھ افراد سوار ہوئے جو تیسری منزل سے فرسٹ فلور پر آ رہے تھے اس دوران دوسری منزل کے قریب درمیاں نے لفٹ ہچکولے کھاتی بند ہو گئی اور چین جام ہو گیا۔فون پر لفٹ آپریٹرز کو اطلاع دی گئی تو انہوں نے فوری طور پر پرزہ جات کھول کر لفٹ کو بڑی مشکل سے فرسٹ فلور تک لائے اور تمام لوگ خوف کے باعث پسینہ سے شرابور تھے اور انہوں نے باہر آتے ہی سکھ کا سانس لیا،اس موقع پر لفٹ آپریٹرز نے کہا کہ انہوں نے متعدد بار شکایات کی ہیں مگر ٹھیک نہیں کروایا جاتا یہ بہت پرانی لفٹس ہیں جو کہ کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں۔

لفٹ

مزید : صفحہ آخر