سونا 300روپے تولہ مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کو سوا 51ارب کا نقصان

سونا 300روپے تولہ مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کو سوا 51ارب کا ...

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 420.14پوائنٹس کی کمی سے 42747.62 پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ75.63فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 51ارب20کروڑ51لاکھ روپے کاخسارہ ہوااور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 17.74فیصدکم رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 30انڈیکس198.43پوائنٹس کی کمی سے 19798.84پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 189.84پوائنٹس کی کمی سے29808.60پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر353کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے70کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ267میں کمی اور16میں استحکام رہا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 3ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا300روپے مہنگا ہوگیا۔فی تولہ سونے کی نئی قیمت89800 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 258روپے کے اضافے سے76990روپے ہوگئی۔ادھر فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 19پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.79روپے سے گھٹ کر154.60روپے اور قیمت فروخت154.89روپے سے گھٹ کر154.70روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے154.40روپے سے بڑھ کر154.50روپے اور قیمت فروخت154.70روپے سے بڑھ کر 154.80روپے ہوگئی۔

سٹاک ایکسچینج

مزید : صفحہ آخر