چھوٹے کاروباری طبقے کے ساتھ مل کرکام کر رہے، چیئرمین ایف بی آر

      چھوٹے کاروباری طبقے کے ساتھ مل کرکام کر رہے، چیئرمین ایف بی آر

  



اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ پاکستان میں چھوٹے تاجروں کے ٹیکس مسائل پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔ ہم چھوٹے کاروباری طبقے کے ساتھ مل کرکام کر رہے، ہم ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں۔ تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے کمیٹیاں بن چکی ہیں۔ ان سے ان کے مسائل کم ہونگے، تاجر برادری ہمارے ساتھ مل کر نئی منزل کی طرف روانہ ہوئے ہیں انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں ہم اس منزل کو جلد حاصل کر لینگے۔ پیرکو چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چھوٹے تاجروں کے ٹیکس مسائل پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔ ہم چھوٹے کاروباری طبقے کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چھوٹے دکانداروں کو رجسٹرڈ کرائیں گے۔ پاکستان میں چھوٹے تاجر کے مسائل اس طرح نہیں دیکھے گے جس طرح ہم دیکھ رہے ہیں۔ ہم نے اس بات کی نشان دہی کی کہ ان کی طرف سے ٹیکس میں حصہ کیوں کم ہے ہم پہ یہ واضح ہوا کہ ان پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا بوجھ ہے۔ ہم ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں۔ تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے کمیٹیاں بن چکی ہیں۔ ان سے ان کے مسائل کم ہونگے۔ حکومت ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے مزید اقدامات کرے گی تاکہ ٹیکس ڈھانچہ ترتیب دینے میں مدد مل سکے۔ تاجر برادری سے مذاکرات سے ہمیں پتا چلا کہ مسائل دونوں طرف سے ہیں۔ تاجروں نے ہمارے کسی جائز بات سے انکار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ہمارے ساتھ مل کر نئی منزل کی طرف روانہ ہو ئی ہے انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں ہم اس منزل کو جلد حاصل کر لینگے۔

چیئرمین ایف بی آر

مزید : صفحہ آخر