مالی گوشوارے جمع کرانے پر وزرا ء سمیت 64ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

مالی گوشوارے جمع کرانے پر وزرا ء سمیت 64ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے 64 اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت بحال کر دی۔ اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 25، پنجاب اسمبلی کے 24، سندھ اسمبلی کے 10 اراکین کی رکنیت بحال کی ہیں۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 4 اور بلوچستان اسمبلی کے 1 رکن کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا ء فواد چودھری، نورالحق قادری، راجا پرویز اشرف، زرتاج گل، فرخ حبیب اور طارق بشیر چیمہ کی رکنیت بھی بحال کی ہے۔ اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی، 254 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

رکنیت بحال

مزید : صفحہ آخر