زکریا یونیورسٹی میں مستحق طالبعلموں کو وظائف دینے کا فیصلہ

  زکریا یونیورسٹی میں مستحق طالبعلموں کو وظائف دینے کا فیصلہ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپّی کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کے مطابق یونیورسٹی کے 100مستحق طالبعلموں کو ایک لاکھ روپے تک کے اخراجات ادا کرنے کیلئے 100 وظائف دیئے جائیں گے۔ ان وظائف کی سفارش زکریا یونیورسٹی استحقاق کے (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

مطابق کرے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمنصور احمد کنڈی نے پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپّی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امداد کے حقیقی مستحق، کم وسیلہ مگر محنتی، لائق اور خوددار طالبعلموں کی بھرپور مدد کرناہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ پاکستان کا مستقبل روشن بنایا جاسکے۔منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپّی نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے شعبے میں ایسے وسائل کو بروئے کار لانے میں حسنِ نیت کیساتھ انشاء اللہ معاشی خود کفالت اور معاشرے میں سماجی انصاف کا خواب اپنی تعبیر پائے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسکالرشپ پروفیسرڈاکٹر محمد عزیر، آئی ایم ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نعمان عباسی اور فنانشل ایڈ آفیسر انتخاب عالم بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر