حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ جاوید اقبال وڑائچ

    حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ جاوید اقبال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار رہیں گے حکومت کی تبدیلی کی باتیں کرنے والے دن میں خواب دیکھ رہے ہیں انتہائی مشکل حالات میں اقتدار سنبھالا مشکلات کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے آئندہ چند سالوں میں عوام تک تحریک انصاف حکومت کے کیے گئے فیصلوں کے ثمرات پہنچنا شروع ہوجائیں گے مہنگائی کا اعتراف کرتے ہیں تاہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

سے مہنگائی کم ترین سطح پر آجائے گی ضلع بھر میں آٹے کا کوئی بحران نہیں شہر کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے قمر کس لی ہے آئندہ چند روز میں شہر کی ابتر صورتحال بہتر ہوجائے گی پریس کلب کی تعمیر وترقی کیلئے پہلے بھی اپنا کردار ادا کیا اور آئندہ بھی بھرپو ر کردار ادا کروں گا پریس کلب میں بھائی چارے کی فضاء خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے بطور ممبر قومی اسمبلی 5سالوں میں عوام کی اراضی پر ناجائز قبضے نہیں ہونے دوں گا جس کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں۔سابقہ ادوار میں دیئے جانے والے شہریوں پر جھوٹے مقدمات کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہوں تاکہ ایسے افراد کو ریلیف ملک سکے جنہیں بے بنیاد مقدمات میں الجھا دیا گیا تھا انہوں نے کہاکہ کم از کم ضلع رحیم یارخان میں آٹے کو کوئی بحران نہیں وافر مقدار میں آٹا موجود ہے تاہم چکی مالکان کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ مصنوعی مہنگائی سے اجتناب کریں موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی رہیں گے مہنگائی کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکمت عملی مرتب کی جاچکی ہے آئندہ مہنگائی بھی کم سے کم سطح پر آجائے گی انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ میں جاری منصوبوں کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز دستیاب کیے گئے ہیں جلد ان منصوبوں کی تکمیل سے حلقے کے عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی تعمیر وترقی کیلئے پہلے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہا ہوں اور آئندہ بھی صحافی بھائیوں کی تواقعات پر پورا اتروں