خانیوال‘ ٹینڈرز منسوخ‘ ٹھیکیداروں کا قانونی جنگ اور احتجاجی مظاہرے شروع کرنیکا فیصلہ

  خانیوال‘ ٹینڈرز منسوخ‘ ٹھیکیداروں کا قانونی جنگ اور احتجاجی مظاہرے شروع ...

  



خانیوال(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) خانیوال تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹی خانیوال کے ایڈمنسٹریٹر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کے زیر نگرانی ٹینڈر ہوئے جس میں بڑی تعداد میں ٹھیکیداروں نے حصہ لیا اور ٹینڈر فیس کی مد میں لاکھوں (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوا ٹینڈر کی کامیابی کے بعد مقامی بااثر افرادکے من پسند ٹھیکیداروں کو ٹینڈر نا ملنے کہ وجہ سے پی ٹی آئی رہنما سیخ پا ہو گئے اورضلعی انتظامیہ پر شدید دباء کے بعد مخصوص ٹینڈر منسوخ کردیئے گئے جو کہ ایک انوکھا فیصلہ ہے اس بارے میں صدر گورنمنٹ کنٹریکٹر خانیوال و دیگر ٹھیکیداروں کا کہنا تھا کہ ہم سے لاکھوں روپے فیس لے کر بلاوجہ ٹینڈر منسوخ کیے گئے جس کے لیے ہم قانونی جنگ کے ساتھ ساتھ احتجاج کی آپشن بھی استعمال کریں گے ہمارے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے اور ایسا فیصلہ انوکھا قرار دیا گیا ہے کیونکہ مخصوص کام بغیر کسی جواز کے کینسل کرنا فرد واحد کو خوش کرنا ہے جو کسی بھی طور قابل قبول نہیں ان کامزید کہنا تھا کہ ہم سالانہ لاکھوں روپے ٹیکس، لائسنس فیس اور ٹینڈر فیس کی مد میں حکومت کو ادا کرتے ہیں ہمارے ساتھ ایسا ناروا سلوک ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔

مظاہرے

مزید : ملتان صفحہ آخر