دکانداروں کی من مانیاں‘18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنیکا انکشاف

  دکانداروں کی من مانیاں‘18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنیکا انکشاف

  



خانیوال (نمائندہ پاکستان)حکومت کی جانب سے 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت کے قانون پر عملدرآمد نہ ہوسکا شہر کے مختلف علاقوں میں 18سال سے کم عمر بچوں (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

کی بڑی تعداد دکانوں سے سگریٹ خریدتی نظر آتی ہے حکومت نے 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروحت کرنے پر پابند ی عائد کررکھی ہے مگر اس قانون پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے بچوں کی بڑی تعداد مختلف اقسام کے نشہ میں مبتلا ہورہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ نوجوان نسل نشے کی لت سے بچ سکے۔

انکشاف

مزید : ملتان صفحہ آخر