اداروں کی مضبوطی سے عوام کے مسائل کا حل ممکن‘ چودھری محمد شفیق

  اداروں کی مضبوطی سے عوام کے مسائل کا حل ممکن‘ چودھری محمد شفیق

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق نے کہاہے کہ اداروں کی مضبوطی سے ہی عوام کے مسائل کاحل ممکن ہے‘ پی ٹی آئی حکومت عوام کوحقوق کی فراہمی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوڈاکٹرجہانزیب لابرسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کومسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے‘ سرکاری محکموں میں عوام کوانصاف کی فوری فراہمی سے مسائل حل ہورہے ہیں جوخوش آئندہے‘ وزیراعلی پنجاب کی اوپن ڈورپالیسی سے عوام مستفیدہورہے ہیں‘ قبل ازیں انہوں نے ڈاکٹرجہانزیب لابرسے ان کے ماموں کی وفات پراظہارتعزیت کیااورمرحوم کی روح کے ایصال ثواب وبلنددرجات کے لیے دعائے مغفرت کی۔

حل ممکن

مزید : ملتان صفحہ آخر