چھٹی کے بعد جولے، پلر گرنے سے 2بچے جاں بحق، اٹھکیلیاں قہقہے ہمیشہ کیلئے ختم

        چھٹی کے بعد جولے، پلر گرنے سے 2بچے جاں بحق، اٹھکیلیاں قہقہے ہمیشہ ...

  



مظفر گڑھ‘ ڈیرہ‘ جتوئی‘ سیت پور (نامہ نگار‘ سٹی رپورٹر‘نمائندہ پاکستان) سکول میں جھولوں کے لیے بنائے گئے پلر (ستون) گر نے سے دوبچے جاں بحق ہوگئے۔تفصیل کیمطابق مظفرگڑھ سے 90 کلومیٹر دور سیت پور روڈ تحصیل علی پور کے علاقہ خان گڑھ دوئمہ کی قریبی بستی ملک ارائیں میں واقع گورمنٹ پرائمری سکول میں بچوں کے لیے جھولے جھولنے کے لیے کنکریٹ کے پلرتیارکیے گئے جو کہ انتہائی ناقص میٹریل سے تیارکیے گئے تھے۔چھٹی کے ٹائم بچے(بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

جھولے جھول رہے تھے کہ اچانک پلر ان بچوں پرآگراپلرگرنے سے دو بچے موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں بچوں میں کلیم اللہ ولداللہ ڈیوایااور ایک بچی علیشاہ شامل۔ہیں جن کی عمریں آٹھ سے دس سال بتائی جاتی ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں دو بچیاں ہیں۔ایک کانام میمونہ ہے جن کی عمریں بھی آٹھ سے دس سال بتائی گئی ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی تحصیل علی پور سے ایمبولینس کا بروقت رسپانس زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کردیاہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مظفر گڑھ کے علاقے سیت پور کے سکول میں جھولا گرنے سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان اورسیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعلی پنجاب نے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم د یتے ہوئے کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیر اعلی نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا۔

بچے /جھولے

مزید : ملتان صفحہ آخر