جنوبی پنجاب‘ میپکو ٹیموں کا بڑا آپریشن‘ 1679بجلی چوروں کو رگڑا

  جنوبی پنجاب‘ میپکو ٹیموں کا بڑا آپریشن‘ 1679بجلی چوروں کو رگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں جنوری میں 1679بجلی چورپکڑلئے۔21 لاکھ49ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر3کروڑ40لاکھ روپے جرمانہ عائد۔65مقدمات درج کیے گئے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر (بقیہ نمبر55صفحہ7پر)

سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔یکم تا 18جنوری 2020؁ء کے دوران ملتان میں 184گھریلو،کمرشل،صنعتی اورٹیوب ویل صارفین کو330336یونٹس چوری کرنے پر6223721 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور 7مقدمات درج کروائے گئے۔ڈی جی خان میں 247 گھریلو،کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو317796یونٹس چوری کرنے پر5011694روپے جرمانہ اور31 مقدمات درج، وہاڑی میں 194گھریلو،کمرشل،صنعتی، ٹیوب ویل اوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو334387یونٹس چوری کرنے پر4538188روپے جرمانہ اور11مقدمات درج،بہاولپور میں 70گھریلو، کمرشل، صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو101285یونٹس چوری کرنے پر1613137روپے جرمانہ اور تین مقدمات درج، ساہیوال میں 199گھریلو، کمرشل، صنعتی، ٹیوب ویل صارفین کو172806یونٹس چوری کرنے پر 2674547روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 222گھریلو، کمرشل اورصنعتی صارفین کو182456یونٹس چوری کرنے پر3167085روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 219 گھریلو، کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو244498یونٹس چوری کرنے پر3986543روپے جرمانہ اور7مقدمات درج،بہاولنگر میں 111گھریلو،کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو92706یونٹس چوری کرنے پر1634533روپے جرمانہ اور دومقدمات درج جبکہ خانیوال میں 233 گھریلو،کمرشل،صنعتی، ٹیوب ویل اودیگر کیٹگریز کے صارفین کو373426یونٹس چوری کرنے 5246930 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور چار مقدمات درج کروائے گئے۔
رگڑا