رحیم یار خان‘ خاتون نے آشنا کی مدد سے شوہر مار ڈالا‘ پولیس کارروائی شروع

  رحیم یار خان‘ خاتون نے آشنا کی مدد سے شوہر مار ڈالا‘ پولیس کارروائی شروع

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)بیوی نے آشنا کی مدد سے شوہر کو گلادباکر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ سبزل کی حدود سنجر پورکے رہائشی عامر محمود نے پولیس کواپنی شکایت میں بیان کیا کہ بھائی سلطان محمود کی شادی سمیرا سے ہوئی تھی‘ ماموں زاد بھائی محمد عاصم سلیم جو کہ خانپور کارہائشی ہے کا گھر میں آناجانا تھا جس نے بھابھی ملزمہ سمیرا سے تعلقات استوار کرلئے‘ پتہ چلنے پر(بقیہ نمبر57صفحہ7پر)

ملزمہ نے 19-9-2019ء کو بھائی سلطان محمود کو آشنا عاصم سلیم کی مدد سے گلا دباکر موت کے گھاٹ اتاردیا‘بھائی عامر محمود کی رپورٹ پر پولیس نے قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مارڈالا

مزید : ملتان صفحہ آخر