مختلف حادثات‘ واقعات میں دو بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

  مختلف حادثات‘ واقعات میں دو بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

  



ملتان‘ محسن وال‘ خانیوال‘ رحیم یار خان‘ ٹبہ سلطان پور (وقائع نگار‘ نمائندہ پاکستان) تھانہ بستی ملوک کے علاقے ٹریفک حادثہ میں 30سالہ نوجوان دم توڑ گیا ہے پانچ فیض کے قریب تیز رفتار بس نے نامعلوم پیدل سوار شخص کو کچل ڈالا جو شدید زخمی ہوگیا،جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ(بقیہ نمبر58صفحہ7پر)

گیا،جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر شناخت کے لئے نشر ہسپتال کے سرد خانہ رکھوانے کے بعد ورثا کی تلاش شروع کردی میاں چنوں کے نواحی گاؤں 21چودہ ایل میں شادی کی تقریب کے دوران کرنٹ لگنے سے 5ویٹر شدید زخمی ہوئے جنہیں میاں چنوں کے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں پر ایک ویٹر قمر علی سکنہ 23چودہ ایل دم توڑ گیا جبکہ ویٹر اللہ دتہ،شرف علی،ریا ض اور سفیان سکنہ 27چودہ ایل شدید زخمی ہوئے جنکا علاج جاری ہے،ویٹر شادی کی تقریب میں ٹینٹ لگا رہے تھے کہ اچانک لوہا کا پائپ بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا۔ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا6سالہ کمسن بچہ ہسپتال میں دم توڑگیا۔ یوسف آباد کارہائشی6سالہ محمدیرماز والد محمد رفیق کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسوار ہوکر جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل سے جاٹکرائے جس کے نتیجہ میں کمسن محمد یرماز سڑک پر جاگرا اور پیچھے سے آنیوالی ٹرالی کے نیچے آگیا اور شدید زخمی ہوگیا۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمدیرماز جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے54افراد جن میں لیاقت پورکارہائشی8 سالہ محمد عرفان‘ یوسف آباد کی70سالہ عزیزاں بی بی‘ تھلی چوک کی25 سالہ زہرا بی بی‘ اقبال آباد کی25سالہ عائشہ بی بی‘ خانپور کی35سالہ یاسمین بی بی‘ راجن پورکا20سالہ حسن محمود‘ گلشن اقبال کا26سالہ محمد اویس‘ تھلی چوک کا13سالہ محمدجاوید‘ چک101کا18سالہ جبران علی‘ دڑی سانگھی کا 21سالہ محمدشہباز اور خانپور کارہائشی60سالہ محمد اشرف وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ٹبہ سلطان پورمیں ڈیڑھ سالہ بچہ گھر میں کھیلتے ہوئے آچانک پانی سے بھری بالٹی میں گر کر جابحق ہو گیا ٹبہ سلطان پورمیں وارڈ نمبر9کے رہائشی محمد اظہر کا ڈیڑھ سالہ بیٹا آذان اظہرگھر میں کھیل رہاتھا اور بچے کی والدہ کپڑے دھورہی تھی آچانک کھیلتے ہوئے صابن کے پانی سے آدھی بھری ہوئی بالٹی میں گر گیا جس کو فوری طور پر بالٹی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ بچہ اذان اظہرجان بر نہ ہوسکا اور جابحق ہوگیا بچے کو مردہ حالت میں دیکھ کر والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے جابحق ہونے والابچہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا بچے اذان اظہر کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ ٹبہ سلطان پور میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی بچے کو نماز جنازہ کی اداگئی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا اس موقع پر بچے والد محمد اظہر نے بتایاکہ میراپھول سا بچہ مجھ سے جدا ہوگیا ہے میری دنیا ہی اُجڑ گئی والدین اپنے بچوں کی حفاظت کیا کریں ماں کپڑے دھوتے وقت اپنے بچوں کوکسی محفوظ جگہ پر بیٹھا دیا کریں تاکہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہوسکا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر