حکومت جنگی بنیادوں پر مہنگائی کنٹرول کر رہی ہے‘ ملک واصف راں کی وفد سے گفتگو

      حکومت جنگی بنیادوں پر مہنگائی کنٹرول کر رہی ہے‘ ملک واصف راں کی وفد سے ...

  



مخدوم رشید (نامہ نگار) حکومت کو بدنام کرنے کے لئے مصنوعی مہنگائی کی گئی ہے، جنگی بنیادوں پر مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات

(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

کئے جا رہے ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہارایم پی ایم ملک واصف راں نے گزشتہ شب موضع اعظم ہانس میں سینئر رہنماء ملک رمضان راں کے ڈیرے پر کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جلد عوام کو ریلیف دے گی، چند دن کی مشکلات ہیں جلد ختم ہو جائیں گی،اس موقع پر ملک سلیم راں، چوہدری الیاس، چوہدری پپو سندھو، ملک کاشف مظہر راں، ملک رضوان راں، ملک طارق راں و دیگر موجود تھے، آخر میں کھانا بھی پیش کیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر