ریسرچ آفیسر کا جعلی چیک دیکر شہریوں سے فراڈ‘ عدالت کا ملزم کی آدھی تنخواہ قرق کرنیکا حکم
ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل ملتان کے ریسرچ آفیسر کا جعلی چیک دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ سامنے آیا ہے‘ عدالت نے ملزم کی آدھی تنخواہ قرق کرکے متاثرہ شہری کو ادا کرنے کا حکم دیدیا‘ اس بارے (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
میں معلو م ہوا ہے کہ بہا الدین زکریا یونیورسٹی کی ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے آفیسر رانا اظہر علی نے پروفیسرز‘ کلرکس‘نائب قاصداور شہریوں احسن خان‘ جاوید اقبال‘ یار محمد‘ رفاقت خان‘ محمد طاہر خان ودیگر سے دوستی لگا کر کروڑوں روپے کی رقم لی اور تمام لوگوں کو جعلی چیک دیئے‘مقررہ تاریخ پر جب لوگ چیک کیش کرانے گئے تو پتہ چلا کہ اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہ یں ہے اور جب رانا اظہر سے رقم کا تقاضا کیا گیاتو وہ رقم دینے سے صاف انکاری ہوگیا۔شہری محمد طاہر نے ریسرچ آفیسر رانا اظہر کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائر کردیا تھا جس پر عدالت نے نیشنل بنک گلگشت برانچ کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ رانا اظہر کی آدھی تنخواہ قرق کرکے متاثرہ شہری کو ادا کی جائے۔
حکم