ملتان میں 35وارداتیں‘ پولیس افسر کے گھر بھی ڈاکہ‘ تحقیقات شروع

  ملتان میں 35وارداتیں‘ پولیس افسر کے گھر بھی ڈاکہ‘ تحقیقات شروع

  



ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف35 وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ ڈاکوؤں کی پولیس افسر کے گھر بھی لوٹ مار، 24 تولے سونا اور نقدی چھین لی تفصیل کے مطابق تھانہ ممتاز ا?باد کے علاقے میں تین مسلح ڈاکو اے ایس پی ارسلان زاہد کے گھر میں داخل ہوئے ملزمان نے اہل خانہ کو اسلحہ کیزور پر یرغمال بنالیا اور گھر سے 24 تولہ سونا (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

اور تین لاکھ روپے لوٹ لئے ملزمان نے اے ایس پی کے بھائی احمد کو ایک ڈاکو یرغمال بنا کر اے ٹی ایم پر لے گیا اور وہاں سے 50 ہزار روپے نکلوا لئے اس دوران باقی دو ڈاکو گھر میں موجود رہے واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ اے ایس پی ارسلان زاہد ان دنوں سوات میں تعینا ت ہیں قطب پور پولیس کیعلاقے میں فرحان یونس سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے، ممتاز ا?باد پولیس کیعلاقے میں ریحان سے چھ ہزار روپے، تھانہ مخدوم رشید پولیس کے علاقے 19ایم ا?ر فداحسین کے کریانہ سٹورسے 40ہزار روپے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے ڈبل پھاٹک محمد کاشف سے تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی،دوموبائل، تھانہ ممتاز ا?باد کے علاقے غلہ منڈی کے قریب سلیم سے دونامسلح ڈاکو نقدی22ہزار روپے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے شاہ شمس کالونی میں سلیمان علی اور اس کے دوست سے تین ڈاکونے گن پوائنٹ پر نقدی 3لاکھ32ہزار روپے چھین لئے تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے موضع انبالہ میں محمد وسیم سے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی موٹرسائیکل چھین کر لیگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے صدر بازار محمد یوسف، کینٹ بازار محمد طاہر اور دیگر17افرادکے موبائل چوری ہوگئے، تھانہ چہلیک کے علاقے ترین روڑ بہرام کے گھر نامعلوم چور نقدی، موبائل مالیت1لاکھ70ہزار، تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے موضع فیروزپورمحمد بخش کے گھر ملزم فیاض بکری چوری کرکے لیگئے، تھانہ ممتاز ا?باد کے علاقیمیں فرازاحمد کیگھر چور 17تولہ سونا مالیت 13لاکھ81ہزار، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے راجہ پور منیر احمد، ہیڈ نوبہار سے اکرام الحسن، محلہ رحمان پورہ سے عبداللہ کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ صدر کے علاقے بستی گرے والہ سجاد حسین کے بھانہ سے بھینس مالیت1لاکھ30ہزار، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے کے رہائشی عامر سعید کے گھر سے چور سونا، چاندی مالیت 9لاکھ70ہزار، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے بلال کالونی نعیم عباس کی دوکان سے چور موبائل دیگر سامان، ڈیڑھ لاکھ، تھانہ راجہ رام کے علاقے احمد کی دوکان سے چور سامانا مالیت 2لاکھ 50ہزار،تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے غلام فرید کی دوکان سے ملزم موبائل دیگر سامان ایک لاکھ دس ہزار، تھانہ صدر کے علاقے ارشاد حسین کی دوکان سے نامعلوم چور ایک لاکھ چونتیس ہزار مالیت کا سامان چوری کرکے لیگئے

مزید : ملتان صفحہ آخر