ریلوے ورکرز یونین کی مطالبات منظوری کیلئے آج سے تحریک شروع

ریلوے ورکرز یونین کی مطالبات منظوری کیلئے آج سے تحریک شروع

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ورکرزیونین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے آج21جنوری سے ملک بھرمیں احتجاجی جلسے منعقدکرے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ ریلوے ورکرزیونین نے تمام عارضی ملازمین کومستقل کرنے،تمام ملازمین سکیل 1سے16تک کے بلاتخصیص سکیلوں کی اپ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

گریڈیشن،تمام ٹیکنیکل سٹاف کو بلاتفریق ٹیکنیکل الاؤنس دینے،تمام گینگ مینوں کوماہانہ ہارڈشپ الاؤنس دینے سمیت دیگرمطالبات پرمشتمل چارٹرآف ڈیمانڈریلوے انتظامیہ کوبھجوایاتھاجس پرتاحال عمل درآمدنہیں کیاجاسکا۔اپنے ان مطالبات کی منظوری کے لئے ریلوے ورکرزیونین نے ملک بھرمیں احتجاجی تحریک چلانے کافیصلہ کیاہے اس سلسلہ میں تمام ریلوے ڈویژنوں میں پوسٹرزآویزاں کردئیے گئے ہیں۔احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلہ میں 21جنوری کوبیک وقت ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں میں احتجاج کیاجائے گا۔2فروری کومرکزاورڈویژن کی سطح پراجلاس منعقد ہوں گے جبکہ18فروری کوریلوے ہیڈکوارٹرکے سامنے ملک بھرسے آئے ہوئے ریلوے ملازمین دھرنادیں گے یااحتجاجی کنوینشن منعقدکریں گے۔

مطالبات

مزید : ملتان صفحہ آخر