گہری سازش کے تحت نوجوانوں کا اخلاق تباہ کیا جارہا ہے‘ ابو الخیر محمد زبیر

      گہری سازش کے تحت نوجوانوں کا اخلاق تباہ کیا جارہا ہے‘ ابو الخیر محمد ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل اورجمعیت علماء پاکستان کے صدرشیخ الحدیث ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیرنے کہا ہے کہ اہل سنّت کے نوجوانوں اور مدارس کے طلباء کو امام شاہ احمد نورانی اورمجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی سمیت اپنے بزرگوں کے کردار سے باخبر ہونا چاہیے نوجوان(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

قوم کا مستقبل ہیں نوجوانوں ہی نے تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفےٰ میں ہر اول دستے کا کردارا داد کرکے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا وہ ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے انہوں نے کہا کہ آج پھر وطن عزیز میں طرح طرح کے فتنے سراُٹھا رہے ہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوانوں کا اخلاق تباہ کیا جارہا ہے اس وقت نوجوانوں کی اسلامی خطوط پر تربیت وطن عزیز میں رسول اللہ کے نظام اور ملک کی سلامتی کے لئے ازحد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان دو قومی نظریے سے دور اور حصول پاکستان کے مقاصد سے بے خبر ہیں فتنہ قادیانیت دیمک کی طرح ملک کو نقصان پہچانے کے درپے ہے۔ حکمرانوں نے اقتدار کے نشے میں وطن عزیز کو کھوکھلا کررہے ہیں ان کی بے حسی نے ملک کو نظریاتی جغرافیائی، اندرونی اور بیرونی محاذ پر مسلسل ناکامیامیوں کا شکار کیا۔ ایسے میں آج کے نوجوانوں کو رسول اللہ کے دور کے نوجوانوں کو رول ماڈل بنانا ہو گا انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ قائدین نے نوجوان نسل کے کردار واخلاق کو صحیح کرنے کے لئے اپنا کردار ادا نہ کیا تو تاریخ ہمیں ہرگز معاف نہیں کرے گی۔اخیالات کا اظہار انہوں نے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی جوانیوں کوموجودہ دور کے فتنوں سے بچائیں علماء اور نیک لوگوں کی صحبت کو اپنائیں اپنے کردار وافعال کو پاکیزہ بنائیں اپنا قیمتی وقت دنیا کے کاموں میں ضائع کرنے کی بجائے اللہ رسول کے احکامات اور صحابہ اکرام اور اولیاء اللہ کی زندگیوں کا مطالعہ کریں اور ملک میں رسول اللہ کے نظام کے نفاذ کے لئے جدوجہد کرنے والے علماء اور جماعت کا ساتھ دیں۔

ابو الخیر زبیر

مزید : ملتان صفحہ آخر