ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے اسلامی نظام‘ دیانتدار قیادت ضروری‘ اسد اللہ بھٹو

  ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے اسلامی نظام‘ دیانتدار قیادت ضروری‘ اسد اللہ ...

  



ملتان(پ۔ر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ تبدیلی، روٹی کپڑ ااورمکان دینے سمیت تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے، حقیقی تبدیلی، روزگارکی فراہمی اور مہنگائی سے نجات سمیت تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کے نفاذ میں ہے۔ عوام نے تمام نظام اور لوگوں کو آزمالیا اب حل صرف اسلامی نظام اور دیانتدار قیادت ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں اصلاح معاشرہ کے ساتھ افراد کی کردار سازی اور شریعت کے نفاذ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔کارکن (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

بلدیاتی انتخابات کی تیاری اورقوم کومتبادل ودیانتدار قیادت منتخب کرنے کا موقع دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احسن آبادگلشن معمار میں جماعت اسلامی کے دیرینہ کارکن محمد عاقل عثمانی کی وفات پر ان کے گھر صاحبزادے عاصم عثمانی سے تعزیت کے بعد بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت، دینی و تحریکی خدمات کی تحسین اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں نہ رہتے ہوئے بھی رضائے الٰہی کے حصول کی خاطر مظلوم عوام کی دادا رسی میں عملی طور مصروف ہے۔ کراچی میں سابق میئر عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان کا کام اور کردار پوری قوم کے سامنے ہے۔ آج کراچی شہرلاوارث، عملی طور کے الیکٹرک کے ظلم کا شکار، ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی اور کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے۔ جماعت اسلامی کو موقع ملا تو دوبارہ اس شہر کی تعمیر و ترقی اور رنقیں بحال کرے گی۔دریں اثنا اسد اللہ بھٹو،سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی،قیم کاشف سعید شیخ اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری قاسم جمال کے بھائی کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان ولواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے

اسد اللہ بھٹو

مزید : ملتان صفحہ آخر