ادیب‘ ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عاصی کرنالی کی 9ویں برسی پردعائیہ تقریب
ملتان(اے پی پی) نامورنعت گوشاعر،ادیب اورماہرتعلیم پروفیسرڈاکٹرعاصی کرنالی کی 9 ویں برسیگزشتہ روز منائی گئی۔عاصی کرنالی کا اصل نام محمد شریف تھا۔2جنوری(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)
(بقیہ نمبرصفحہ12پر)
1927ئکو کرنال میں پیدا ہوئے۔میٹرک تک وہیں تعلیم حاصل کی۔قیام پاکستان کے بعد پاکستان آگئے۔عاصی کرنالی نے فاضل اردو اور فاضل فارسی کے ذریعے تعلیم مکمل کی۔اور پھر ایم اے اردو اور ایم اے فارسی کے بعد تدریس کے ساتھ وابستہ ہوگئے۔سکول ٹیچر سے کیریئرشروع کرنے والی عاصی کرنالی کالج کے پرنسپل کی حیثیت سے ریٹائرہوئے۔ عاصی کرنالی کی تصنیفات کی تعداد 17ہے جن میں اردو حمد ونعت پر ”فارسی شعری روایت کااثر“ کے عنوان سے لکھا گیا پی ایچ ڈی کا مقالہ بھی شامل ہے۔ان کی کتاب”نعتوں کے گلاب“ کو1988ء میں سیرت ایوارڈدیاگیا۔ وہ20چنوری2011ئکو دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
تقریب