سوئی گیس غائب‘ خواتین کا حکام کیخلاف مظاہرہ‘ ب ڑے احتجاج کی دھمکی
وہاڑی‘صادق آباد(بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی ’نامہ نگار)ٹ صادق آباد ٹبہ ظاہر پیر کی سینکڑوں خواتین سوئی گیس کے مقامی آفس میں پہنچ گئیں جہاں پر انہوں اپنے علاقہ میں گیس نہ آنے کی وجہ سے محکمہ کے اہلکاروں اور ان کی غفلت بے حسی کے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ سوئی گیس کے کنکشن ان ہیں جب کہ گیس گزشتہ کئی ماہ سے آؤٹ ہے گھریلو خواتین کو کھانا(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)
پکانے کے حوالے سے شدید دشواری اور مشکلات پیش آرہی ہیں محکمہ گیس کا تمام عملہ جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے جس سے صادق آباد میں امن و امان غیر یقینی صورتحال پیدا ہوا انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے علاقہ میں گیس کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو پھر دیگر علاقوں کی سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں خواتین سوئی گیس کے آفس کے سامنے بھرپور طریقہ سے احتجاج کریں گی جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی۔ادھر وہاڑی شہر میں سمیت دیگر علاقوں میں سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر نے شہریوں کی زندگی عذاب بنا رکہی ہے جبکہ کمپریسر کے استعمال پر پابندی کے باوجود اس کی روک تہام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے. شہریوں محمد خالد، غلام صفدر، محمد عرفان، شاہد ندیم سمیت دیگر نے بتایا کہ گزشتہ کئی ماہ سے وہ کہانا بنانے کے لئے ایل پی جی سلنڈر اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری طرف سوئی گیس کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کیا جا رہا ہے اور اس کے باوجود گیس کی بندش اور کم پریشر دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ شکایت اور احتجاج کے باوجود حالات جوں کے توں ہیں اور انہیں محض طفل تسلیوں پر ٹرخایا جا رہا ہے جبکہ اعلی حکام بہی ان کی دادرسی نہیں کر رہے انہوں نے وزیراعظم پاکستان وفاقی وزیر سوئی گیس چیئرمین سوئی گیس سمیت دیگر متعلقہ اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دھمکی