ملتان: تھانیداروں کو اشتہاریوں کیخلاف مہم تیز کرنیکا ٹاسک

  ملتان: تھانیداروں کو اشتہاریوں کیخلاف مہم تیز کرنیکا ٹاسک

  



ملتان (وقائع نگار) ضلعی پولیس افسران نے ملتان کے ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران کو دس روزہ اے اور بی کیٹیگری کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری مہم کیلئے تقسیم شیڈول لسٹ جاری کر (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

دی ہے۔اس حوالے سے ایک پرفارمہ بھی تھانوں میں بھیجوایا گیا ہے۔جسکو پہلے سے مرتب شدہ ایس اوپیز کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جاری ہدایت نامہ میں یہ بھی کہا گیا کہ ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اپنے سرکل کے ایس ایچ اوز اور تھانیداروں کو نام کے ساتھ دس روزہ مہم میں "گرفتاری اشتہاری مجرمان" کی تقسیم لسٹ کریں۔اور انکو پابند کیا جائے کہ وہ مقرر کردہ اپنا فرائض کو نبھائیں۔اس کے ساتھ ساتھ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو ہدایت دیں کہ وہ تھانوں کی مختلف مقدمات کی مثلوں میں بقایا ملزمان کی گرفتاری ناممکن ہونے کی صورت 512 کے تحت چالان مرتب کریں۔احکامات نہ ماننے صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹاسک

مزید : ملتان صفحہ آخر