کبیروالا: بے رحم مالک کی کارروائی‘ معصوم بچہ زنجیروں میں جکڑ کر قید کرلیا‘ مزمل موقع ملتے ہی گھر سے فرار

  کبیروالا: بے رحم مالک کی کارروائی‘ معصوم بچہ زنجیروں میں جکڑ کر قید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا+بٹہ کوٹ+اڈا جھلار مدینہ(نامہ نگار+ نمائندگان پاکستان) بے رحم مالک نے کام کاج کیلئے گھرمیں رکھا معصوم بچہ(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

زنجیر وں سے جکڑکر گھر میں قید کرلیا، ڈیڑھ ما ہ تک قید کاٹنے والا موقع ملنے پر بھاگ نکلا، خدا ترس شہر ی نے پاؤں میں بیڑیاں لگا بچہ سٹی پو لیس کے حوالے کردیاہے، تفصیل کے مطابق مقامی شہری حاجی محمدا رشد سنگا کے پاس ایک بچہ جسے پاؤں زنجیروں سے بند ھے ہو ئے تھے بچے کی عمر تقریباََ آٹھ سال تھی، جو اپنانام مزمل اور والدکا نام مشتاق احمد بھٹی بتاتا تھا، بچے نے بتایا کہ اسکا والد مشتاق بھٹہ خشت پر مزدوری کرتا ہے جس نے اسے مہر عامر خان نامی شخص کے پاس گھریلو کام کاج کے لئے ملازم رکھو ارکھا تھا مگراسکے مالک نے کسی ناکردہ جرم کی سزا دیتے عرصہ ڈیڑھ ماہ سے اس کے پاؤں میں تالا لگی زنجیر باند ھ کر گھر کے ایک کمرے میں قید کرلیا، جہاں سے آج موقع ملتے ہی وہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوتا یہاں تک پہنچ گیا ہے، معصوم بچہ رو رو کر اپنی داستان بیان کرتا رہا جس دوران وہاں مو جود لو گ بھی اس سنگدل شخص کو بدعائیں دیتے رہے، شہری حا جی ارشد سنگا نے کاروائی کے لئے ایس ایچ او سٹی کے حوالے کردیاہے۔
فرار