کسٹم ٹیم کا ٹرک پر چھاپہ‘ 25لاکھ مالیت کا خشک دودھ ضبط

کسٹم ٹیم کا ٹرک پر چھاپہ‘ 25لاکھ مالیت کا خشک دودھ ضبط

  



ملتان(نیوز رپورٹر)کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ملتان کی خصوصی ٹیم نے خشک دودھ کی کھیپ قبضہ میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس ڈاکٹر عدنان اکرم کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی جاوید رضا نے انسپکٹر شیخ ارشد پر مشتمل(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ جس نے این ایل سی بائی پاس پر چھاپہ مار کر ایک ٹرک سے خشک دودھ کی کھیپ کو قبضہ میں لے لیا جس کی مالیت 25لاکھ بتائی جاتی ہے ٹرک کی مالیت بھی 25لاکھ ہے مجموعی مالیت 50لاکھ روپے ہیکو قبضہ میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

منسوخ

مزید : ملتان صفحہ آخر