بھٹہ مزدور کی بوری بند لاش برآمد

    بھٹہ مزدور کی بوری بند لاش برآمد

  



اڈا پل چودہ(نامہ نگار) قبل اغوا ہونے والے بھٹہ مزدور کی نواحی گاؤں سے بوری بند نعش برآمد ہوئی،پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی چک 110 دس آر سے بوری بند نعش برآمد ہوئی جسکی شناخت محمد حنیف ولد محمد رمضان عمر تقریبا 45 سال سکنہ 3مرلہ سکیم جہانیاں کے نام سے ہوئی۔دو روز قبل ورثا نے محمد حنیف کی تھانہ جہانیاں میں اغوا کی ایف آئی آر درج کروائی تھی مقتول (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

حنیف بھٹہ پر مزدوری کرتا تھا جو چار بیٹیوں کا باپ تھا تھانہ جہانیاں کی پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کے ہمراہ تمام شواہد اکٹھے کئے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوراٹر اسپتال جہانیاں منتقل کر دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر