کم ایکسپائری مدت والی اشیاء درآمد کرنے پر پابندی‘ خلاف ورزی پر امپورٹ لائسنس منسوخ

  کم ایکسپائری مدت والی اشیاء درآمد کرنے پر پابندی‘ خلاف ورزی پر امپورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)حکومت کی جانب سے کم ایکسپائری مدت والی اشیاء درآمد کرنے پر پابندی عائد ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء کی کسٹم کلیئرنس سے قبل استعمال کی نصف مدت باقی ہونا لازم ہے خلاف وزری پر امپورٹ لائسنس کینسل ہو گا (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

ذرائع نے بتایا کہ ایکسپائر اشیا درآمد کر کے تاریخ بدل کر فروخت کرنے کا ایف بی ا?ر نے نوٹس لیتے ہوئے درا?مد کا واضح قانون بنا رکھا ہے۔ ایکسپائر ہونے کے قریب اشیاء خورد نوش کی درآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے درآمد کی گئی اشیاء خوردونوش کی کسٹم کلیئرنس کے بعد کم سے کم نصف مدت باقی ہونی چاہیے چھاپوں کے دوران ویئر ہاؤسز سے ایکسپائر امپورٹڈ اشیا پکڑی تھیں، ایکسپائر امپورٹڈ کی فروخت اور تاریخ بدلنے کے واقعات سامنے آنے پر ایف بی آر نے پابندی لگا دی اور امپورٹرز اور سٹور مالکان کو انتباہ جاری کر دیا ہے کہ ایکسپائر اشیا والی کمپنیوں کے امپورٹ لائسنس کینسل کر دیئے جائیں گے۔