پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کا مشن‘ چودھری مسعود احمد

      پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کا مشن‘ چودھری مسعود احمد

  



لیاقت پور(نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے کہا ہے کہ اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل و مشکلات کا ازالہ اور علاقائی ترقی ہمارا مشن ہے ماضی میں جن علاقوں کو ترقی سے محروم رکھا گیا ہے ان میں (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

ترجیحی بنیادوں پر کام کا اغاز ہو چکا ہم تمام علاقوں میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ شہر کا سیوریج میگا پروجیکٹ۔اسٹیڈیم کی از سر نو تعمیر فیروزہ اوور ہیڈ برج جلد مکمل ہو جائیں گے اس کے علاوہ سٹی لیاقت پور۔ چکوک عباسیہ چولستان۔ طلبانی کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہے ہیں قبل ازیں سابق چیرمین یونین کونسل طلبانی انجیئنر محمد ساجد نے بھی اپنے وفد کے ہمراہ ان سے تخلیہ میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ان سے طویل ملاقات کی اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری محمود احمد۔ اصف رشید رحمانی ایڈووکیٹ۔ محمد سجاد فرید بھی موجود تھے

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر