یتیم بچوں کی کفالت آخرت کی کامیابی کا ذریعہ‘ ذوالفقار خان کھوسہ

  یتیم بچوں کی کفالت آخرت کی کامیابی کا ذریعہ‘ ذوالفقار خان کھوسہ

  



ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت آخرت کی کامیابی کا زینہ ہے یتیم بچوں کی تعلیم اور تربیت کرکے انہیں معاشرہ کا فعال شہری بنایا جائے انہوں نے یہ بات ماڈل (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

چلڈرن ہومز ڈیرہ غازی خان میں مقیم بچیوں میں ملبوسات تقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مہر مظہر عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان جمیل،سوشل ویلفیئر آفیسر و انچارج ماڈل چلڈرن ہومز محمد ابرہیم،لاء آفیسر ثریا مجید رانا،محبوب حسین اور دیگر موجود تھے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے بچیوں سے ملاقات کی،ان کے مسائل دریافت کئے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مہر مظہر عباس اور دیگر نے بتایا کہ ماڈل چلڈرن ہومز میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے الگ بلاک قائم کیا گیا ہے جہاں 100 کے قریب بچے اور بچیاں مقیم ہیں یتیم بچوں کی بہتر تعلیم اور تربیت کے علاوہ گھر جیسا ماحول،یونیفارم،سٹیشنری اور دیگر ممکن سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

ذوالفقار کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر