خطے میں عدم استحکام‘ اختلاف‘ فتنہ‘ تباہی کا ذمہ دار امریکہ‘ سید ساجد علی نقوی

  خطے میں عدم استحکام‘ اختلاف‘ فتنہ‘ تباہی کا ذمہ دار امریکہ‘ سید ساجد علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ اس خطے میں جنگ، اختلاف و فتنہ کے زریعے خطے کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا چاہتا ہے اس علاقے سے امریکا کی فتنہ انگیز موجودگی ختم ہونا انتہائی (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے جنرل سکریٹری نیئر کاظمی سے ٹیلی فون پر صورتحال پر گفتگو کے دوران کیاقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام، اختلاف و فتنہ اور تباہی کا ذمہ دار امریکہ استعمار ہے، خطے کے پائیدار امن کیلئے امریکی تسلط سے آزادی ضروری ہے جس کے لیئے مشترکات پر متحد ہوکر اور پاکستان میں اتحاد و وحدت کی فضاقائم کرتے ہوئے آزادی،استقلال،عادلانہ نظام کے قیام، عوامی حقوق کے تحفظ، امن کے قیام اوراسلامی اقدار کے فروغ کے سلسلے میں تمام طبقات کوساتھ ملکر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی جس کا ذکر قرآن پاک میں پیغمبر اسلام کو ہوا ”کہ آپ دوسرے مذاہب کو کہہ دیں آئیں مل کر مشترکہ نکتے پر اکٹھے ہوتے ہیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اسلامی وحدت کی بات کے ساتھ تمام طبقات کو متحد ہو کر قرآنی حکم سے استفادہ کرتے ہوئے مشترکات پراکھٹے ہو کر استعماری قوتوں کے چنگل سے آزادی اوراستقلال حاصل کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ مثبت اور پر امن انداز سے امریکہ اور اسکے حواری استعمار ی قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا کرپاکستان کو فلاحی مملکت بنانا چاہیے۔ موجودہ دنیا کے استعمار امریکہ، اسرائیل بھارت اور اس کے حواریوں نے افغانستان،فلسطین،عراق، کشمیر،لیبیا،یمن،صومالیہ اور افریقہ سمیت کئی ممالک میں اپنے پنجے گاڑھ دیئے ہیں اور اب مشرق وسطیٰ میں ایران اور جنوبی ایشیائمیں پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں، استعماری قوتیں مختلف نوعیت کے اختلافات کو ہوا دے کراپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
ساجد علی