ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش‘ سردی کا دورانیہ طویل ہونیکا امکان‘ بوندا باندی سے بھی جدید ریلوے سگنل سسٹم خراب

  ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش‘ سردی کا دورانیہ طویل ہونیکا امکان‘ بوندا ...

  



ملتان‘میلسی‘ ٹبہ سلطان پور (نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ پاکستان‘ سپیشل رپورٹر) ٹبہ سلطان پور شہر اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری موسم خوشگوار (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

ہونے کے ساتھ ایک مرتبہ پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے کاشتکاروں کے مطا بق بارش اس وقت گندم کی فصل کے لئے انتہائی مفید ہے کیونکہ نہریں پہلے ہی بھل صفائی کی وجہ سے بند ہیں تیز دھوپ نکلنے سے زمین کی نمی ختم ہو نے سے گندم کی فصل کو نقصان ہوسکتا ہے اس لئے بارشیں گندم کی فصل کے لئے انتہائی مفید ہیں۔ میلسی کی فضا پر بادل چھاگئے یوں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا بونداباندی نے سردی کا رنگ جما دیا بونداباندی اور سردی کی وجہ بازاروں کی چہل پہل بھی ماند پڑ گئی سردی کی وجہ سے گیس کا پریشر کم ہو گیا اور لکڑیوں کے نرخ بھی بڑھ گئے ماہرین کے مطابق اس مرتبہ سردی کا دورانیہ طویل ہو گا ماہ مارچ کے وسط تک سردی اپنا رنگ دکھائے گئی تاہم سردی کا گندم کی فصل پر خوشگوار اثر پڑا۔ ادھر چندروزقبل ہونے والی بارش کے بعددھوپ نکلنے سے درست ہونے والاجدیدسگنل سسٹم گزشتہ روز ملتان اورنواحی علاقوں میں ہونے والی ہلکی بارش کے بعدپھرخراب ہوگیا۔بتایا جاتاہے کہ بارش کے باعث لودھراں تاچیچہ وطنی مختلف مقامات پرسگنل سسٹم خراب ہوگیا۔جس کی وجہ سے مسافرٹرینوں کو پیپرلائن کلیئرکے تحت چلایاجارہاہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق بارش کے باعث ریلوے کے سنٹرل بیس لاکنگ سسٹم میں نمی آجاتی ہے۔جس کی وجہ سے سگنل سسٹم درست کام نہیں کرتا۔نمی ختم ہوتے ہی سسٹم خودبہ خودٹھیک ہوجائیگا۔ مزیدبارشوں کی پیش گوئی کومدنظررکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے ٹرین ڈرائیوروں اور دیگر آپریشنل سٹاف کوبھی الرٹ محفوظ ٹرین آپریشن جاری رکھنے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔گزشتہ روزریلوے شعبہ سول انجینئرنگ کے گینگ مین بارش کے دوران ریلوے ٹریک سے نکاسی آب کے لئے کام کرتے رہے۔

خراب

مزید : ملتان صفحہ آخر