سیاست کا محور عوامی خدمت‘ محرومیاں ختم کریں گے‘ چودھری افتخار نذیر

      سیاست کا محور عوامی خدمت‘ محرومیاں ختم کریں گے‘ چودھری افتخار نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اڈا پل چودہ (نامہ نگار)چک نمبر 115 دس آر سے پی ٹی آئی جہانیاں اور آزاد گروپ کا صفایا ہوگیا۔ چک نمبر 115 دس آر کی عوام نے مہنگائی، بدمعاشی برادری ازم اور کرپشن کی سیاست سے بدظن ہوکر افتخار نذیر گروپ میں شمولیت اختیار کرلی س موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار و ایم این اے 153 چودھری افتخار نذیر ایم پی اے جہانیاں پی پی 210 حاجی عطا الرحمن کی قیادت میں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

ملک غلام یٰسین میتلا،ملک غلام عباس میتلا سابق کونسلر، ملک اقبال میتلا، ملک آفتاب میتلا، ملک کالے خان پڑھیار اور دیگر نے شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر چودھری افتخار نذیر نے کہا عوام اب جان چکی ہے کہ برادری ازم کی سیاست عوام کے حق میں بہتر نہیں ہے۔ افتخار نذیر گروپ نے ہمیشہ برادری ازم کی سیاست کو رد کیا ہے۔ جو کہتے تھے چک نمبر 115 دس آر انکی جاگیر ہے لیکن انہوں نے اس چک کے فلاح کا نہیں سوچا بلکہ باقی چکوک کی طرح اس چک تک گیس کا منصوبہ منظور اور بجلی بھی ہم نے پہنچائی ہے۔ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے جو ہم ہمیشہ کرتے رہیں گے اور اس میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ آج 115 چک کی غیور عوام نے بتا دیا ہے کہ انکی محرومیاں افتخار نذیر گروپ ہی مٹائے گا۔ ایک وقت تھا کہ اس چک میں ہمارا ایک مرد مجاھد ملک ممتاز حیدر میتلا مرحوم خدمت کی سیاست کے جھنڈے کو اکیلا لیکر چلتا تھا لیکن پھر اللّ? کے فضل سے آج تقریبا ہر دوسرا شخص افتخار نذیر گروپ کا حصہ ہے۔ اس موقع پر حاجی حیات میتلا، ملک امجد حسین میتلا، ملک دلیل خان میتلا، ملک احمد خان میتلا، میاں قمر زمان کلاسن، حاجی منظور کلاسن، اقبال خان بلوچ، حاجی غلام نبی میتلا، حاجی نواز بلوچ، صدیق بھٹی، ملک اکرم میتلا، ملک اسلم میتلا، اکرم خان بلوچ، غلام رسول بلوچ، حاجی محمّد علی کھوکھر، چودھری رفیق انصاری، دوست محمّد درکھان، ملک اسلم، ملک ارشد میتلا، ملک حقنواز میتلا، مہر ریاض بھروانہ، حاجی اللّ? ڈیوایا بھٹی، حاجی خادم لوہار، خان امین خان بلوچ، قاری احمد یار، ملک امیر بخش پڑھیار، حاجی محمد پڑھیار، مزمل حسین گل، مہر سعید سرگانہ، مہر صابر بھروانہ، مہر عابد بھروانہ، ملک لعل میتلا، ملک غلام حسین میتلا، ملک مظفر میتلا، ملک سلیم میتلا، ملک راشد میتلا، ملک نسیم میتلا، ملک جاوید اقبال میتلا، ملک حسنین میتلا اور دیگر نے شمولیت کی اور ایم این اے گروپ کے رہنماؤں نے پروگرام میں شرکت کی۔
اعلان