مذہبی منافرت پھیلانے پر دو ملزموں کی ضمانتیں خارج کرنیکا حکم

  مذہبی منافرت پھیلانے پر دو ملزموں کی ضمانتیں خارج کرنیکا حکم

  



ملتان (خبر نگار خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے مذہبی منافرت پھیلانے اور گھٹیا مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزموں اسامہ اور زوہیب نے ضمانتوں کی درخواستیں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ ایف آئی اے نے غلام شبیر کی درخواست پر 6 جنوری کو مقدمہ درج کیا جس میں الزام (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

عائد کیا گیا کہ ملزمان مخصوص مسلک کے خلاف بہودہ اور منافرت پر مبنی ریمارکس پھیلا رہے تھے جس پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتاری کیا گیا ملزموں سے تفتیش اور برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا اور بعد ازاں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا جبکہ وہ بے قصور ہیں اس لیے ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے تاہم فاضل عدالت نے وکلاء دلائل کے بعد ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر