اینٹی کرپشن ٹیم کا کریک ڈاؤن‘ کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگذار
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)محکمہ انٹی کرپشن نے کاروائی کر تے ہو ئے کروڑوں روپے مالیتی سرکاری رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کرا لیا تفصیل کے مطابق انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے نشاندہی ہو نے پر موضع وڈور پچادھ میں سرکل آفیسر انٹی کرپشن محمد ارشد خان رند نے ریونیو افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ناجائز قابضین لعل،محمد ابراہیم،محمد بلال،نذر حسین و غیرہ سے سات کروڑ روپے سے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
زائد کا مالیتی سرکاری رقبہ ٹریکٹر کے ہل چلا کر واگزار کرا کے محکمہ مال کے حوالے کر دیا اس سلسلہ میں ڈائریکٹر انٹی کرپشن ریجن ڈیر ہ غازی خان حمزہ سالک نے بتایا کہ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کرپھینکیں گے اور سرکاری رقبہ کو ناجائز قابضین سے کرانے کے لئے بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ رقبہ پر ناجائز قبضہ دوبارہ کر نے کی کوشش کی گئی تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔
واگذار