پنجاب ریونیو اتھارٹی‘ ٹیکس وصولیوں میں ریکارڈ اضافہ

پنجاب ریونیو اتھارٹی‘ ٹیکس وصولیوں میں ریکارڈ اضافہ

  



ملتان (نیوز رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے)کی جانب سے ٹیکس وصولیوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیاہے۔جاری ایک رپورٹ کیمطابق رواں مالی سال 2019-20ء کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس محصولات میں 23.2 (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2019-20ء کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 53.2 ارب روپے کے ٹیکس وصول کئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018ء کے دوران ٹیکس وصولیوں کا حجم 43.2 ارب روپے رہا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 6 مہینوں کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس محصولات میں 10 ارب روپے یعنی 23 فیصد سے زیادہ کا اضافہ سامنے آیا ہے۔

اضافہ

مزید : ملتان صفحہ آخر