سب کو معلوم گندم چوری کے پیچھے کون ، خواجہ آصف
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہاکہ چند لوگوں کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے پاکستان کے عوام سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی گئی سب(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)
کو نام معلوم ہیں کہ گندم چوری کے پیچھے کون ہے اب عوام کو بھی معلوم ہو گیا ہو گا کہ کن لوگوں کو ووٹ دیا وہ پیر کے روز پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ گندم چینی کا بحران صاف نظر آرہاہے کہ اس لوٹ مار کے پیچھے وہ لوگ ہیں جنہوں نے حکمرانوں کی خاطرچندے دئیے اب وہ دونوں ہاتھوں سے مال سمیٹ رہے ہیں۔ اب حال یہ ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔ بحران کا مرکز پنڈی ڈویژن ہے جہاں سے گندم آٹا آزاد کشمیر افغانستان سمگل ہوا۔ باثرلوگوں نے اس لوٹ مار سے 165ارب روپے کمائے پہلے ان لوگوں نے گندم بیرون ملک بھیجی اب دوبارہ گندم اندرون ملک منگوا کر کروڑوں کمائیں گے اس سارے بحران کے پیچھے حکمرانوں کے یار ہیں۔
راجہ آصف