یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز‘ 29اداروں میں 56نئے پروگرام شروع کرنیکی منظوری

  یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز‘ 29اداروں میں 56نئے پروگرام شروع کرنیکی منظوری

  



ملتان (وقائع نگار)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے پنجاب بھر کے 29اداروں میں 56 نئے پروگرامز کے آغاز کی منظوری دیدی ہے۔ منظوری ان اداروں کی انسپکشن رپورٹس کی بنیاد پر دی گئی ہے۔اس سلسلے میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس) لاہور کی سنڈیکیٹ کا 58واں اجلاس وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں ہوا۔منظور کئے گئیپوسٹ گریجوایٹ (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

پروگرامز میں ایم ڈی کے 9،ایم ایس کے 8،ایم فل، ایم ایس سی اور ایم ڈی ایس کا ایک ایک پروگرام شامل ہیں۔30نئے انڈر گریجویٹ بی ایس سی پروگرامز کے آغاز کی منظوری دی گئی۔ایم ڈی پروگرامز میں سائیکاٹیری، ریڈیالوجی، گسٹروانٹرالوجی، نیفرالوجی،کارڈیالوجی،ایم ڈی میڈیسن، ایم ڈی پیڈیاٹرکس، ایم ڈی ایس اورل اینڈ میکسیلوفیشل سرجری،ایم ایس میں کارڈیک سرجری، آپتھلمالوجی، نیوروسرجری،یورالوجی، پیڈیاٹرک سرجری کے پروگرامز شامل ہیں۔نئے اداروں کے الحاق کیلئے مستقبل میں آن لائن درخواستیں وصول کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔اداروں کے یونیورسٹی سے الحاق کے معاملات کو دیکھنے کیلئے ایک نیا ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔ایم ڈی، ایم ایس ریفارمز کمیٹی کے سفارش پر انٹرمیڈیٹ امتحانات 24ماہ کی بجائے 18ماہ کی ٹریننگ کے بعد کرانے کی منظوری دی گئی ہے۔سنٹرل انڈکشن کے تحت ایم ایس، ایم ڈی اور ایم ڈی ایس کے انٹر میڈیٹ اور ابریجڈ امتحانات میں نیگیٹو مارکنگ ختم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایم ڈی، ایم ایس، ایم ڈی ایس کے کلینکل اور اورل میں فیل ہونے والے امیدوار کو امتحان پاس کرنے کیلئے 3چانسز ملیں گے۔فارماکالوجی کے شعبے میں ڈاکٹر رابعہ منیر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پروفیسر خواجہ صادق حسین، پروفیسر حمیرا اکرم،پروفیسر وحید الحمید، پروفیسر طلعت نصیر پاشا، پروفیسر نادیہ نسیم،پروفیسر ناصر شاہ، ڈاکٹر اسد ظہیر،محکمہ صحت اور خزانہ پنجاب کے نمائندوں نے شرکت کی۔

منظوری

مزید : ملتان صفحہ آخر