ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان: ینگ وکلاء کا چیمبرز کی بندر بانٹ کیخلاف مظاہرہ

ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان: ینگ وکلاء کا چیمبرز کی بندر بانٹ کیخلاف مظاہرہ

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ بار رحیم یارخان میں ینگ وکلاء کے تیسرے روز بھی چیمبرز کی بندر بانٹ کے خلاف احتجاج،تفصیل کے مطا بق ڈسٹرکٹ بار رحیم یارخان میں سابقہ کابینہ کی جانب سے نئے تعمیر شدہ چیمبرز کی بغیر قراعہ اندازی الاٹمنٹ،من پسند وکلاء میں تقسیم کے خلاف ینگ وکلاء نے مرزا امین خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں سرخ جھنڈے اٹھاکر احاطہ عدالت میں پر امن ریلی نکالی اورنعرے بازی کی۔اس موقع پر مرزا امین خان،چوہدری عارف علی رندھاوا،رانا نیاز احمد،ظہورخان(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

سولنگی،راشد خان کھوسہ،شہزاد ساگر ودیگر وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ینگ وکلاء کو ان کا حق نہیں ملے گا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا،اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے اوربندر بانٹ کو ختم نہ کیا گیا تو آج ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی اوربھوک ہڑتالی کیمپ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا،ہم کسی صورت ینگ وکلاء اورچیمبر لیس وکلاء کے حقوق سلب نہیں ہونے دینگے ان کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر