مانگا منڈی، مہنگائی سے تنگ میاں بیوی نے پٹرول چھڑک کر آگ لگالی، خاتون ہلاک

مانگا منڈی، مہنگائی سے تنگ میاں بیوی نے پٹرول چھڑک کر آگ لگالی، خاتون ہلاک

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) مہنگائی سے تنگ آکر میاں بیوی نے پٹرول چھڑ ک کر آگ لگا لی تفصیلات کے مطابق 27سالہ شگفتہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے لاہور جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں شامکی بھٹیاں کے رہائشی 30سالہ محمد عباس ٹوبہ نے کئی افراد سے قرضہ لیکر گزار کر رہا تھا مہنگائی کی وجہ سے لوگوں سے لیا ہوا قرض واپس نہ کر سکا اور مزید مہنگائی سے تنگ آکر میاں بیوی نے خودکشی کا ارادہ کر لیا گزشتہ روز محمد عباس نے اپنی بیوی 27سالہ شگفتہ پر پٹرول چھڑک دیا اور خود پر بھی پٹرول چھڑ ک کر آگ لگا دی، موقع پر لوگوں نے آگ پر قابو پالیا مگر دونوں بری طرح جھلس گئے دونوں کو فوری طور پر لاہور جناح ہسپتال پہنچا یا گیا ہے کہ27سالہ شگفتہ جانبرنہ ہوسکی، ان کے چاربچے بھی ہیں محمد عباس مہنگائی کی وجہ سے گھر کا خرچہ چلانے سے بہت مجبور تھا،تھانہ مانگا منڈی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر اپنی کاروائی شروع کر دی۔

مزید : علاقائی