پنجاب، 883روڈ ٹریفک حادثات، 563افراد شدید زخمی ہوئے

  پنجاب، 883روڈ ٹریفک حادثات، 563افراد شدید زخمی ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 883روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 563افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔421معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (62فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 339ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور24 مسافر502اور151پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ221ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت224متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 77حادثات میں 89متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ62حادثات میں 63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -