17 پولیس شہدا کے بچوں کو تعلیمی اخراجات کی مد میں 25 لاکھ 75 ہزار روپے کی ادائیگی

17 پولیس شہدا کے بچوں کو تعلیمی اخراجات کی مد میں 25 لاکھ 75 ہزار روپے کی ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کے 17 شہدا کے بچوں کو تعلیمی اخراجات کی مد میں 25 لاکھ 75 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ سی سی پی او لاہور نے بیواؤں اور بچوں میں تعلیمی اخراجات کے لئے چیک تقسیم کئے۔ شہید ہیڈکانسٹیبل شبیر احمد کی بیوہ کو 5 لاکھ 36 ہزار روپے، شہید سب انسپکٹر تجمل کی بیوہ کو 4 لاکھ 80 ہزار، ہیڈکانسٹیبل نذیر کی بیوہ کو 3 لاکھ 43 ہزار، کانسٹیبل شوکت علی شہید کی بیوہ کو 2 لاکھ 33 ہزار روپے کا چیک دیا گیا۔ اسی طرح شہید کانسٹیبل غلام مرتضی کی بیوہ کو تعلیمی اخراجات کے لئے 2 لاکھ 12 ہزار،شہید ٹی/ایس آئی دلدار اشرف کی بیوہ کو ایک لاکھ 70 ہزار روپے، کانسٹیبل ذوالفقار علی کی بیوہ کو ایک لاکھ بیس ہزار، کانسٹیبل عتیق بٹ کی بیوہ کو 84 ہزار 500، اے ایس آئی رفتاج(Raftaj) حسین کی بیوہ کو 83 ہزار، کانسٹیبل حق نواز 69 ہزار، اے ایس آئی گلفام شہزاد شہید کی بیوہ کو 66 ہزار، کانسٹیبل ظفر اقبال کی بیوہ کو 15 ہزار، کانسٹیبل محمد آصف کی بیوہ کو 13ہزار، کانسٹیبل محمد امتیاز کی بیوہ کو 11ہزار جبکہ شہید سب انسپکٹر منظور احمد کی بیوہ کو 7 ہزار 875 روپے ادا کئے گئے۔

مزید : علاقائی