ترقی پانیوالی ایس پی عائشہ بٹ اور ایس پی توحید رحمان کو رینک لگائے

  ترقی پانیوالی ایس پی عائشہ بٹ اور ایس پی توحید رحمان کو رینک لگائے

  



لاہور(کرائم رپورٹر)اے ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے دو پولیس افسروں کو نئے رینک لگانے کی تقریب ہوئی۔ سی سی پی او لاہور نے ایس پی عائشہ بٹ اور ایس پی توحید رحمان کو رینک لگائے۔ تقریب میں ڈی آئی جی آپریشنز،، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید،، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر، ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او لودھراں تعینات ہونے والے ایس پی ہیڈکوارٹرز کرار حسین شاہ اور جہلم میں تعینات ہونے والی ایس پی شازیہ سرور کے اعزاز میں بھی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سی سی پی او نے لاہور سے تبدیل ہونے والے افسروں کو الوداعی شیلڈز دیں اور نئے ایس پی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل کا بھی خیرمقدم کیا۔

مزید : علاقائی