رائیونڈ، چنگ چی رکشوں میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق،تین افراد زخمی

رائیونڈ، چنگ چی رکشوں میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق،تین افراد زخمی

  



رائیونڈ (نمائندہ پاکستان) رائے ونڈ بھبھہ روڈ پر چنگ چی رکشوں میں تصادم میں ایک شخص جاں بحق تین افراد زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور قاسم متاہ گاؤں سے نوید احمد،وقاص اور آصف کو رکشے پر رائیونڈ کی طرف لے کر آرہا تھا جب بھبھہ روڈ پہنچا تو سامنے سے تیز رفتار چنگ چی رکشہ اس سے آٹکریا جس کے نتیجہ میں رکشے کا ڈرائیور قاسم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جب باقی تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انکی حالت خطرے سے بتائی گئی ہے تھانہ سٹی رائیونڈ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں رکشوں کو قبضہ میں لے لیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔

تصادم

مزید : علاقائی