اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر جرائم میں ملوث133ملزمان گرفتار

  اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر جرائم میں ملوث133ملزمان گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پرصدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن سید غضنفر علی کی قیادت میں صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث133ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث08 گینگز کے17ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے07 لاکھ83 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے23 پسٹلز،01 ائفل،01 بندوق اورگولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے27 منشیات فروشوں کے قبضہ سے06کلو گرام سے زائد چرس،1680 گرام ہیروئن اور227 لٹرشراب برآمد کی گئی۔ قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران05 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب15اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر41ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید : علاقائی